گورنر کایاتری نواس کا دورہ

جموں/گورنر این این ووہر اجو شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے بھگوتی نگر میں یاترا نواس کا دورہ کر کے وہاں صوبائی کمشنر جموں اور آئی جی پی جموں اور دیگر افسروں کے ساتھ  ایک میٹنگ کے دوران 28جون 2018ء سے شروع ہونے والی یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔گورنر نے موقعہ پر رجسٹریشن کے عمل ، رہائشی سہولیات ، صفائی ستھرائی ، ٹرانسپورٹ ، طبی سہولیات اور یاترا کے دیگر پہلوئوں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔گورنر نے کہا کہ موقعہ پر رجسٹریشن کے کونٹروں میں اضافہ کیا جانا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی سہولیات کے لئے ایسے کتابچہ تیار کئے جانے چاہئیں جن میں ہندی اور انگریزی زبانوں میں یاتریوں کے لئے احتیاطی تدابیر وضع کئے گئے ہوں۔گورنر نے ڈویژنل کمشنر جموں کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے آئی جی پی جموں سے کہا کہ وہ یاترا کے لئے وقت پر سلامتی انتظامات عمل میں لائے۔میٹنگ میں گورنر نے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ اور مختلف محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔