گورنر نے انٹرسکول ڈبیٹ مقابلہ میں حصہ لیا

 سرینگر//گورنر این وین ووہر انے ایک مقامی سکول اور ٹری بیون گروپ آف نیوز پیپرس کے اشتراک سے منعقد ہ انٹر سکول ڈبیٹنگ کمپیٹیشن کے اختتامی سیشن میں حصہ لیا۔ڈبیٹ کا عنوان ’’ Googlelisation: Thumbs up or Thumbs down‘‘ تھا جس میں سرینگر کے 12سکولوں نے حصہ لیا۔6000روپے کا پہلا انعام باور االطاف ، 4000روپے کا دوسرا انعام انا فردوس شاہ اور 3000 روپے کا تیسرا انعام برین اشتیاق شیخ نے حاصل کیا۔ حیا جاوید نے پہلا کنسولیشن پرائز ، منتہا نذیر وانی نے دوسرا جبکہ افلا امین نے تیسرا انعام حاصل کیا ۔ ڈبیٹ کے منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ایسے مقابلوں سے طلاب میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس طرح کے مزید پروگرام ریاست بھر میں منعقد کئے جائیں تاکہ دیگر طلاب بھی ایسے مسابقتی پرگرواموں سے مستفید ہوں۔