گورنر سے عمران انصاری اور ایڈوکیٹ جنرل ملاقی

 سرینگر//ایم ایل اے پٹن سی اور سابق وزیر عمران رضا انصاری نے کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ انہوں نے گورنر کو اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں پیش آرہی دشواریوں کے بارے میں جانکاری دی۔سابق وزیر نے ریاست میں تعلیمی شعبۂ کو بڑھاوا دینے اور ہُنر مندی پروگراموں کے ساتھ ساتھ کھیل سرگرمیوں کو آگے لے جانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔گورنر نے موصوف کی کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں وکشمیر کے مفادات کی پاداری کرنے کے لئے مزید تندہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔اس دوران سینئر ایڈوکیٹ ڈی سی رینہ نے گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ ایڈوکیٹ رینہ نے حال ہی میں ایڈوکیٹ جنرل جے اینڈ کا عہدہ سنبھالا ہے۔گورنر نے رینہ سے کہا کہ وہ یاست جموں وکشمیر سے متعلق ہائی کورٹوں/ سُپریم کورٹ میں التواء میں پڑے تمام اہم معاملات سے متعلق موجودہ صورتحال کے بارے میں اُن کے ساتھ تبادلہ خیال کریں۔ادھرایم ایل سی اور کلچرل اکاڈمی کے وائس چیئرمین ظفر منہاس نے  این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کے دوران گورنر کو اکاڈمی کے پروگراموں اور ریاست میں روائتی ثقافت اور آرٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کے بارے میں جانکاری دی۔