گورنر سیکرٹریٹ 26اکتوبرکو بند ہوگا

سرینگر// گورنر کا سیکرٹریٹ گرمائی راجدھانی سری نگر میں سالانہ دربار مو کے سلسلے میں 26 اکتوبر کو بند ہوگا۔راج بھون سے موصولہ ایک اطلاع کے مطابق جو بھی مواصلات گورنر یا ان کے عملے تک راج بھون 26اکتوبر سے پہلے نہیں پہنچ سکتے ، انہیں راج بھون جموں کے نام ارسال کر نے کے لئے کہا گیا ہے ۔راج بھون جموں کے ٹیلی فون نمبرات مندرجہ ذیل ہیں۔گورنر آفس ( فیکس)2544989، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری آفس( فیکس)2542902,2542980,2544870، رہائش2439449 ، ای پی اے بی ایکس ( ایکس چینج) 2560225, 2544537,2547941۔