گورنر ستیہ پال ملک رنجیدہ، سری لنکائی عوام سے اظہار یکجہتی

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے سری لنکا میں ہوئے دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے ۔ اپنے پیغام میں گورنر نے سری لنکا کے گرجاگھر وں اور ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے دھماکوں میں معصوم انسانی جانوں کے زیاں پر رنج و غم کا اِظہا رکیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سری لنکا کے عوام کے ساتھ یکجہتی میں ہیں۔اِن دھماکوں کو خوف و نفرت پیدا کرنے کی ایک مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پوری دُنیا کو دہشت گردی سے لڑنے کے لئے متحد ہونا چاہیئے ۔گورنر نے اِن دھماکوںمیں جاں بحق ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اِظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔