گورنر راج کے دوران شکایتوں کا ازالہ

جموں//20؍جون 2018سے 29؍مارچ 2019ء تک گورنر راج نفاذکے دوران گورنرس سیکرٹریٹ گریوینس سیل کو 57374 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 57300شکایات کو ازالے کے لئے متعلقہ حکام کو بھیجا گیا جبکہ 74 شکایات اب تک زیر عمل ہے ۔اسی طرح گورنر کی ہدایات پر تمام مشیر مقررہ شیڈول کے مطابق سری نگر اور جموں میں مختلف وفود اور افراد سے باقاعدہ میٹنگ منعقد کرتے آئے ہیں اور ان کی شکایات سنتے ہیں ۔مشیر موصوف لگاتار شکایتوں کے نپٹارے کے عمل کا جائزہ لیتے ہیںتاکہ متعلقہ محکمہ اِن شکایات کا ازالہ یقینی بنائیں۔