سرینگر//پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر عبد الغنی وکیل نے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے فیصلے لینے سے احتراز کریںجن سے ریاست جموں کشمیر کے عوام میں انتشار جیسی صورت حال پیدا ہو۔ ان باتوں کا اظہار وبدالغنی وکیل نے پارٹی کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ لداخ کو صوبہ دینا ایک اچھی بات تھی تاہم یہ فیصلہ آنے والے وقت میں منتخب عوامی حکومت بھی کر سکتی تھی کیونکہ عوامی سرکار گورنر راج سے زیادہ جواب دہ ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لداخ کو صوبہ کادرجہ دینے سے اب کرگل اور خطہ پیر پنچال میں احتجاجی لہر دوڑ گئی ہے اور اب اُن کے مطالبات بھی زور پکڑتے جا رہے ہیں جو حق بجانب اور درست ہیں ۔ کنونشن کے دوران کئی کانگریس کارکنان نے عبد الغنی وکیل کی موجودگی میں پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔