مینڈھر//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر وسابق ممبراسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے ریاستی گورنر پر آر ایس ایس کا ایجنڈا چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ خطہ پیر پنچال کو صوبے کادرجہ نہ دیاجانا ناانصافی ہے ۔مینڈھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا نے کہاکہ ریاستی گورنر آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کرتے ہیں اور یہاں آر ایس ایس کا ایجنڈچلارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ خطہ پیر پنچال کو الگ درجہ دینے، میڈیکل کالج ،ریلوے لائن، ہائی کورٹ وغیرہ دینے کی مانگ کی گئی جو اس خطے کے عوام کا حق بھی بنتاہے لیکن ریاستی گورنر نے ایس انہیں کیا جو لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر نیشنل کانفرنس اقتدار میں آئی توخطہ پیر پنچال اور چناب کو علیحدہ صوبوں کادرجہ ملے گاجس کا سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے وعدہ کیاہے ۔جاوید رانا نے کہاکہ خطہ پیر پنچال کی اپنی پہچان ہے اور اس خطے کا ڈوگرہ کلچر سے کوئی تعلق نہیں لیکن آر ایس ایس نے جموں میں لعل سنگھ کے ذریعہ ایک اور شاخ قائم کی ہے جو راجوری پونچھ میں بھی آکے ڈوگرہ سوابھیمان کے نعرے لگارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کی سرکار آنے پر مینڈھر کو ضلع کادرجہ بھی دیاجائے گاجبکہ ہرنی اور چھترال کو تحصیل بنایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت ریاست کے ٹکڑے کرناچاہتی ہے لیکن اس کوشش کوکامیاب نہیںہونے دیاجائے گا۔پریس کانفرنس میںحاجی محمد رشید ،سرپنچ محمد نیاز خان،نمبردار افتخار خان،محمد کریم ،چوہدری فضل گورسی وغیرہ بھی موجود تھے۔
گورنر آر ایس ایس کے ایجنڈ اپر عمل پیرا
