گورنر اور شرما کی ملاقات

 سرینگر// گورنر این این ووہرا نے سرینگر کے دورے پر آئے مرکزی حکومت کے خصوصی نمائندے دنیشور شرما کے ساتھ وادی کی صورتحال پر غور و خوض کیا ۔انہوں نے ریاست میں امن اور معمول کے حالات یقینی بنانے کے سلسلے میں کئی اقدامات پر بات چیت کی۔ادھرگورنر نے سیکورٹی انتظامیہ سے متعلق آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی، آئی جی سی آر پی ایف کشمیر ذوالفقار حسن اور ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان افسران کے ساتھ کئی میٹنگیں منعقد کیں۔