گورنر اور ان کی اہلیہ نے رنگوں کا تہوار بچوں اورعملے کے ساتھ منایا

جموں//راج بھون میں سنیچر کو ہولی ملن منعقد ہوا جس کے دوران گورنر اور اُنکی اہلیہ اوشا ووہرا ن نے گورنر سیکریٹریٹ کے افسران ، عملے اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ رنگوں کا تہوار منایا۔ اس تقریب کا انعقاد راج بھون کے صحن میں کیا گیا۔گورنر اور اوشا ووہرا نے اس موقعہ پر موجود تمام لوگوں کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ اُنہوں نے بچوں اور عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُن کے ساتھ تصویریں کھینچوائیں اور اُن کے مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کے اظہار کیا۔گورنر نے راج بھون سیکورٹی کے ڈرائیور کا نسٹیبل موہندر لعل چودھری کی دختر مسکان چودھری کو ساتویں ایس او ایف بین الاقوامی اولمپائیڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 1100 روپے کا چیک پیش کیا۔اس موقعہ پر گورنر نے ریاست میں امن و امان اور خوشحالی و ترقی کے لئے دعا کی۔