کٹڑہ / گورنر این این ووہرا جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے تارا کوٹ مارگ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ اُن کے ہمراہ ایڈیشنل سی ای او شرائین بورڈ انشل گرگ بھی تھے ۔ اس 7 کلو میٹر لمبی سڑک کو دو ہفتہ پہلے کٹڑہ سے آدھ کواری کے درمیان یاتریوں کیلئے کھول دیا گیا اور 19 مئی 2018 کو وزیر اعظم نے اس سڑک کا افتتاح کیا ۔ پچھلے 13 دنوں کے دوران لگ بھگ 20 ہزار پیدل چلنے والے یاتریوں نے پوتر گپھا جانے اور آنے کیلئے اس سڑک کا استعمال کیا ۔
گورنرنے تاراکوٹ مارگ پرجاری کام کاجائزہ لیا
