گوجر بکروال ہوسٹل ادہم پور میں نشست

 ادہم پور//ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈ پبلسٹی وزارت برائے اطلاعات و نشریات حکومت ہند ادہم پور نے گجر اینڈ بکر وال ہوسٹل ادہم پور کے اشتراک سے گجر اینڈ بکر وال ہوسٹل میں ایک باہمی تبادلہ خیالات پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد آکاش وانی کے ذریعہ ہر مہینے کی آخری ایت وار کو نشر کی جارہی ، من کی بات ، کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرنا تھا۔اس پروگرام کے دوران ملک و قوم کی ترقی سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہم سب پر کیا فرائض عائد ہوتے ہیں ، پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی۔