جموں// گوجر بکروال دیش تحریک انصاف نے شری امر ناتھ جی یاترا کا تہیہ دل سے خیر مقدم کیا ہے۔ منگل کے رز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے صدر چودھری نزاکت کھٹانہ نے کہا کہ تحریک کی جانب سے امرنا تھ یاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سالانہ یاترا میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ ریاست کے یاتری بھی شرکت کرتے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاترا کا روٹ کھنہ بل ہے ،جہاں سے یاترا کے پی روڈ اننت ناگ کی جانب جائے گی اور وہاں سے مٹن، اکڑ، شیلیگام ، عشمقام ،پہلگام ،چندن واڑی، شیش ناگ، پنجترنی سے ہوتے ہوئے پوتر گپھا پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ ا مر ناتھ یاتر ا جموں سے قومی شاہراہ سے لیکر پوری ریاست کے لئے آمدنی کا ایک بڑا وسیلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یاترا ریاست جموں و کشمیر کے بیشتر لوگوں کیلئے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور انکی روزی روٹی کا انحصار یاترا پر ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک یاتریوں کا چوتھے توی پل پر خیر مقدم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سال 2010اور 2014 میں ریاست میں سیلاب نے کافی تباہی مچائی اور ایسی حالت میں بھی کشمیری لوگوں نے سیاحوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی ۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے اپنے ووٹ بینک کی سیاست کھیلتے ہوئے لوگوں کو تقسیم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو پُر امن ماحول پسند نہیں آتا ہے۔انہوں نے سیاحوں سے کہا کہ ریاست میں انکوکوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے یاتریوں سے بغیر کسی خوف کے یاترا میں شامل ہو کر اپنے مذہبی رسوم پورے کرنے کیلئے کہا۔پریس کانفرنس میں مولوی علی حسین ، فاروق احمد ،محمد شان افروزم چودھری ،منظور احمد و دیگران بھی شامل تھے۔
گوجر بکروال دیش تحریک انصاف نے امر ناتھ یاترا کا خیر مقدم کیا
