گوجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن و یوتھ ایسو سی ایشن کاسالانہ اجلاس

 پونچھ//گوجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن و گوجر بکروال یوتھ ایسوسی ایشن نے پونچھ میں سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا۔گوجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن کے سابق صدر و پونچھ سول سوسائٹی کی اہم شخصیت سکندر حیات طارق کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں تنظیم کے بڑی تعداد میںکارکنان نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر تبدیل ہونے والے آفیسران کوتنظیم کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا اور ان کی خدمات کو سراہاگیا۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرانِ پاک سے کیا گیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق تنظیم کے چیئرمین حاجی محمد فاروق دیدڑ نے پروگرام کے مقصد کو بیان کیا اور تمام شرکا کا پروگرام میں خیر مقدم کیا۔اس دوران تبدیل ہونے والے ایس ڈی ایم سرنکوٹ رشید کوہلی،اکائونٹ آفیسر اکرم شاہین اورمنشی تاج چوہدری کوشال پہنا کر ان کی گلپوشی کی گئی ۔سی پی او شاکر شمعون ،ڈی ایس پی اعجاز چوہدری کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔گوجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری محمد اسد نعمانی نے تنظیم کی دو سالہ کارکردگی پیش کی اور آنے والے وقت میں تنظیم کی تیاریوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ملازمت میں ترقی کے معاملہ پر تنظیم عرصہ دراز سے جدوجہد کر رہی ہے اور اس کے حل تک کرتی رہے گی۔چوہدری اسد نعمانی نے کہا کہ ضلعی بین سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ جب سے یہ کالا قانون نافذ کیا گیا ہے تب سے اب تک طبقہ کی بہت سی سیٹیں مختلف اضلاع میں جنرل میں تبدیل ہوئی ہیں جس سے اس طبقہ کو بہت بڑا نقسان اٹھانا پڑا ہے اور نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں۔نعمانی نے کہا کہ اس معاملہ کو گورنر موصوف کو حل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر جلد ہی ایک اجلاس بلا کر کمیٹی کا تعین کیا جائے گا اور اس کے حل کے لئے جدوجہد شروع کی جائے گی ۔ یوتھ ایسو سی ایشن کے صدر اخلاق تبسم نے بھی اس موقعہ پر شرکت کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں بھی نوجوان اسی طرح سماجی کاموں میں حصہ لیتے رہیں گے۔ریٹائرڈ ڈی ایس پی طالب حسین نے اپنے خطاب میں تنظیم کے اراکین کو دو سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ان کی جانب سے کئے گئے کاموں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم اس وقت ریاست بھر میں اپنے حقوق کی لرائی لڑنے میں پیش پیش ہے۔ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری سجاد چوہان نے تنظیم کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم نے گزشتہ چند عرصہ میں ریاست میں نمایاں کام کیا ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر فتح محمد عباسی ،، سکندر حیات طارق و دیگران نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام میں ایک نشست شاعروں کے لئے رکھی گئی تھی جس میں گلناز چوہان،حمید انیس اور مقدم عزیز نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔اس دوران میر حسین اے ڈی،سرپنچ نور حسین،سرپنچ طارق منظور،اکبر دیدڑ،عطااللہ شاد،شوکت بجاڑ،ایڈووکیٹ اعجاز کسانہ،شفیق چوہان،بشارت عظیم،انسپکٹر خادم حسین،ڈاکٹر جاوید چوہدری،انجینئر سکندر چوہدری،شوکت چوہان،غلام حسین کالس،فرید چوہدری،افضل پسوال،کاظم چیچی،جاوید دیدڑ،جاوید چوہدری،ممتاز چوہدری،انس چوہان،فارو ق سانگو،خورشید بجاڑ،فرید چوہدری ،افرا سیف بھی موجو دتھے ۔