گوتم گمبھیر کاسیاست چھوڑنے کا فیصلہ کرکٹ سے متعلق وعدوں کو پورا کرنیکی خواہش

 یو این آئی

نئی دہلی//لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دہلی ایسٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر سیاسی ذمہ داریاں چھوڑنا چاہتے ہیں۔ گمبھیر نے کل اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر یہ اطلاع دی۔گمبھیر نے بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ٹیگ کیا ہے ۔ انہوں نے جے پی نڈا سے درخواست کی کہ وہ انہیں سیاسی ذمہ داریوں سے آزادکر دیں۔گمبھیر نے سیاسی ذمہ داریاں چھوڑنے کی وجہ بھی بتا ئی۔انہوں نے لکھا کہ- اب وہ کرکٹ سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ گمبھیر نے ملک کی خدمت کا موقع دینے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی اوروزیرداخلہ امت شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔گوتم گمبھیر نے 22 مارچ 2019 کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے تھے ۔