ڈوڈہ//مقامی لوگوں کی زندگی تیز کرنے کیلئے اور دوردراز علاقوں میں لوگوں تک پہنچنے کیلئے فوج نے ضلع ڈوڈہ ۔دیسہ کے دوردراز علاقے 10,200فٹ کی اونچائی پر سر سبزمیڈو گوتل میں گوجر بکروالوں کی سر گرمیوں کیلئے ایک میلے کا انعقاد کیا۔ سرگرمیوں میں گھوڑ دوڑ ، میلہ اور میڈیکل معہ ویٹرنری کیمپ شامل ہیں۔ دو روز سے کل 176گوجر بکروالوں نے گھوڑ سواروں نے شرکت کی جنہیں دیسہ علاقہ کے 590مقامی لوگوں نے دیکھا ۔ گھوڑ دوڑ کے بعد گوجر بکروال میلہ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 508مقامی لوگوں کو طبی امداد اور دوائیاں دی گئیں۔187جانوروں جن میں 40بھیڑیں،90بکریاں ،27گھوڑے اور30بھینیں کی تشخیص کی گئی اور طبی امداد دی گئی۔میلہ میں بچوں کیلئے مختلف کھیلوں بالغوں کیلئے تفریحی کھیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ادہمپور ،ریاسی ،انت ناگ،جموں اور راجوری علاقوں سے ہر سال گرمیوں میں ہزاروں جوجر بکروال گوتل کی سر سبز چراگاہوں کا نظارہ کرتے ہیں۔فوج اس تقریب کا انعقاد خانہ بدوش آبادی کی شکایتوںکے حل کیلئے اور انہیںقومی دھارا میں لانے کیلئے 2012سے کر رہی ہے ۔اس ناہموار خطے میں تقریب کو منعقد کرنے کیلئے مہینے تیاریوں میں لگ جاتا ہے ۔ آبادی نے اس تقریب کی بہت تعریف کی اور فوج سے اسے جاری رکھنے کیلئے درخواست کی ۔
گوتل ڈوڈہ میں گوجر بکروال میلہ ، میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد
