گواڑی تا شیونگر سڑک خستہ حال ، عوام مشکلات سے دوچار

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ ٹھکرائی میں گواڑی تا شیونگر سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے جسکے سبب علاقہ کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اگرچہ اس سڑک کی ابتر حالت کو لیکر مقامی لوگوں نے متعدد مرتبہ متعلقہ حکام و ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا لیکن اسکی طرح کوئی توجہ مرکوز نہ کی گئی ۔سڑک کی بہتری کیلئے مقامی لیڈروں نے بھی عوام کو یقین دہانی کرائی لیکن زمین سطح پر کام نہ ہوا۔اب جبکہ برفباری وبارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے تو اس سڑک پر سفر کرنا ناممکن بن جائے گا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں اکثر سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں اور اسلئے انتظامیہ کو سڑکوں کی حالت بہتر بنانی چاہئے۔ انھوں نے ضلع انتظامیہ سے اس سڑک پر جلد ازجلد میکڈم بچھانے کی مانگ کی تاکہ عوام کومشکلات  سے دوچار نہ ہونا پڑے۔