کنگن//سالانہ ہرموکھ گنگہ بل یاترا جمعرات کو اختتام پذیر ہوگئی۔یہ یاترا25اگست کو شروع ہوئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے امسال یاترا میں صرف دس افراد نے گنگہ بل میں پوجا پاٹ کی جو دہلی اور جموں سے آئے ہوئے تھے ۔ضلع انتظامیہ گاندربل نے یاتریوں کے لئے رہائشی سہولیات، سیکورٹی اور کھانے پینے کا انتظام کیا تھا۔