گنگل اوڑی میں کھمبے گرنے سے 50دیہات برقی رو سے محروم

اوڑی// ظفر اقبال//گنگل اوڑی میں 33 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 2کھمبے گرنے کے سبب 50 سے زائد دیہات گھپ اندھرے میں میں ڈوب گئے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اوڑی میں  33 کے وی ٹرانسمیشن لائن دہائیاں قبل بچھائی گئیںاور اب اس لائن کے کھمبے اور تاریں بوسیدہ ہو گئے ہیں مگر متعلقہ محکمہ ان بوسیدہ کھمبوں اور تاروں کوتبدیل نہیں کررہا ہے اورنہ ہی لائن کی مرمت کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اکثراوقات بارش یا برف کے دوران اس لائن میں خرابی آجاتی ہے اور بجلی سپلائی متاثر رہتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ 33 کے وی ٹرانسمیشن لائن لور جہلم ہائڈوریک پاور پروجیکٹ چہالاں بونیار سے بچھائی گی ہے جو اوڑی کے تین رسیونگ سٹشن کو بجلی فراہم کرتی ہے جن میں مہورہ رسیونگ سٹیشن, بانڈی رسیونگ سٹیشن او سلام آباد رسیونگ سٹیشن شامل ہے۔ سب ٹرانسمیشن ڈویژن(ایس ٹی ڈی) اوڑی کے اسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر جاوید احمد واگا نے بتایا کہ ٹیم لائن کو مرمت کرنے میں لگی ہے اور بجلی بحال کی جائے گی۔اْنہوں نے اعتراف کیا کہ اس لائن کی حالت خراب ہے اور بتایا کہ اْنہوں نے علیٰ حکام کی نوٹس میں لایا ہے اور اْمید ہے جلدی لائن کی مرمت کے لئے سامان فراہم کیا جائے گا۔