گنگرہامہ میں کلوٹ تعمیر کرنے میں لیت و لعل

گاندربل//گنگر ہامہ گاندربل کے مقام پر ایک کلوٹ تعمیر کرنے کیلئے گزشتہ سال نومبر میںتوڑا گیا لیکن دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی محکمہ تعمیرات عامہ نے ابھی تک ٹینڈر نہیں نکالے اورلوگوں کو عبور و مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ضلع انتظامیہ نے گنگرہامہ سے وحید پورہ تک تین کلومیٹر لمبی مسافت والی شاہراہ تعمیر کی،جس سے اگرچہ ٹریفک جام کی کوفت سے نجات مل گی تاہم نومبر 2018 کو گنگرہامہ کے مقام پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر نالہ مارکولہ پر دو دہائیوں پرانا کلوٹ توڑ دیا گیا جس کے نتیجے میں سندھ محلہ،مقدم محلہ اورڈار محلہ میں رہائش پذیر پانچ سو سے زائد آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے اس ضمن میںکہا کہ وہ اس بارے میں پوری جانکاری حاصل کرکے جلد نیا کلوٹ بنانے کی کوشش کریں ۔