گنگرہامہ لار سڑک کی حالت ناگفتہ بہ

گاندربل//گنگر ہامہ سے لار تک آٹھ کلو میٹر سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔گنگر ہامہ سے وحید پورہ،واتل باغ سے ہوتے ہوئے لار پہنچتی ہے ۔سڑک کی حالت اس قدر ناگفتہ بہ ہے کہ اس پر سفر کرنا انتہائی مشکل بن چکا ہے۔ اس سڑک پر روزانہ سرکاری ملازمین ،سینکڑوں طالب علم اورتجارت پیشہ افراد کاروباری مراکز کی جانب سفر کرتے ہیں جبکہ سابقہ وزیر جنگلات قاضی محمد افضل اور موجودہ ممبر اسمبلی گاندربل بھی اسی سڑک سے سفر کرتے رہتے ہیں ۔واتل باغ کے مقامی شہری محمد رمضان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گنگر ہامہ سے لیکر لار تک آٹھ کلو میٹر لمبی سڑک کی حالت انتہائی خستہ اور ناکارہ ہوچکی ہے اورمقامی آبادی کے لئے وبال جان بن چکی ہے۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل پیوش شنگلانے کشمیر عظمیٰ نے بتایا کہ اس سڑک پر کام شروع کیا گیا ہے اور بہت جلد سڑک پر میکڈم بچھایا جائے گا ۔