گنڈ کنگن میں فلٹریشن پلانٹ بیکار

کنگن/ /نیو کالونی گنڈ میں فلٹریشن پلانٹ بیکار ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مضر صحت پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے جس سے علاقے میں مختلف بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق نیو کالونی گنڈ کنگن میں محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے تعمیر کیا گیا فلٹریشن پلانٹ بیکار ہے اور لوگوں کوپانی فلٹر کئے بغیر ہی فراہم کیا جا رہا ہے جس سے علاقے میں کئی طرح کی مہلک بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ افسران کو فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کرنے کے لئے کئی بار آگاہ کیا گیا تاہم کوئیکارروائی نہیں کی گئی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چار ماہ قبل فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کی گئی اورآج دوبارہ فلٹریشن پلانٹ میں کافی تعداد میں مٹی جمع ہوگئی ہے ۔لوگوں نے پلانٹ کی فوری طور مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔