کنگن// سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی تحصیل گنڈ میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید سردی کے ان ایام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی تحصیل گنڈ کے علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع میں تین بجلی پروجیکٹ موجود ہونے کے باوجود بھی یہاں لوگوں کو بجلی کی قلت کا سامنا ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ ہر سال سرما کے آمد کے ساتھ ہی لوگوں کو کئی کئی گھنٹوں تک اندھیرے میں رکھا جاتا ہے اور اس غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے لوگ سخت پریشان ہیں ۔لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر غیر اعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہونگے جس کی ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی۔
گنڈ کنگن میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان
