گنڈ میں رہائشی مکان خاکستر

 کنگن//گنڈ کنگن کے اکوگنڈ میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب ثناء للہ کلو ولد محمد صادق کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر سروس عملہ ،پولیس اور مقامی لوگوں نے جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے میں جٹ گئے اورآگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا ۔