سوپور //گنڈبراٹھ علاقہ میں اسوقت رقعت آمیزمناظر دیکھنے کوملے جب یہاں حزب کمانڈرگلزارالمعروف ابراہیم کی والدہ نے اپنے لخت جگرکے تابوت پرگلباری کی اورمٹھائیوں کی برسات بھی کی جبکہ علاقہ کی خواتین اورلڑکیوں نے شادی اورالوداعی گیت گائے ۔حزب المجاہدین کے ضلع کمانڈرگلزاراحمدلون المعروف ابراہیم کی میت کوجب آبائی علاقہ گنڈبراٹھ پہنچایاگیاتوبرستی بارش کے باوجودگردونواح کے علاقوں سے ہزاروں لوگ یہاں پہنچے تاکہ مقامی جنگجوکمانڈرکی نمازجنازہ میں شامل ہوسکیں ۔اس دوران اسوقت رقعت آمیزمناظردیکھنے کوملے اورسینکڑوں آنکھیں اشکبارہوئیں جب کمانڈرابراہیم کی والدہ ہاتھ میں مٹھائیوں کاایک برتن لئے ہوئے اپنے لخت جگرکی میت یہاں پہنچنے کاانتظارکررہی تھیں ۔جونہی حزب کمانڈرکی میت یہاں پہنچائی گئی توپوراعلاقہ آزادی اوراسلام کے فلک شگاف نعروں سے گونج اُٹھاجبکہ اس دوران بڑی تعدادمیں مقامی خواتین اورلڑکیوں نے شادی اورالوداع کے گیت بھی گائے جبکہ حزب کمانڈرگلزارلون المعروف ابراہیم کی والدہ اپنے لخت جگرکی میت پرپھول اورمٹھائیوں ڈالیں ۔وہ کہہ رہی تھی کہ یہ میرے بیٹے کاجلوس جنازہ نہیں بلکہ اسکی بارات آرہی ہے ،اسلئے خوشی کے گیت گائو۔
گنڈ براٹھ میں رقعت آمیز مناظر
