گنڈی پونچھ میں نظامیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے

پونچھ//درویش ذاکر نظامی جہاں روحانی معاملات حل کرنے میں مصروف ہیںوہی وہ علمی اقدام میں مشغول نظر آ رہے ہیں۔درگاہوں پر اسکول کالج اکیڈمی اور دینی علوم آج کے دور کی اشد ضرورت ہیں۔اس ضرورت کو پورا کرنے کا بیڑا حضرت سائیں ذاکر حسین نظامی و ان کے ٹرسٹ نے لیا ہے جس کے لئے وہ مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں درگاہ نظامیہ گونڈی پونچھ میںانگلش میڈئیم اسکول کی افتتاحی تقریب میں مقررین نے کیا اس موقعہ پر مقررین نے سائیں زاکر حسین نظامی کی روحانی کارکردگیوں کی احسن انداز میں سراہنا کی یہاں آرمی افسران و دیگر مقررین نے اپنے خطاب مین کہا کہ درویش صاحب سرحدی ضلع پونچھ میں کئی کام کر رہے ہیں جن سے نہ صرف اسلام کی اشاعت ومزہبی روادری کو فوقیت ملتی ہے بلکہ امت کا اہتماد بھیروحانیت پر قائیم ہوتا ہے ۔ مقررین میں سابق چیرمین قانون سازیہ جانگیر حسین میر،ممبر قانون ساز کونسل پردیپ شرما،سابق ایم ایل اے و نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجاز جان ،مہتمم مدرسہ سید فاضل بخاری،چیرمین ٹرسٹ شعبان رضا چشتی ،سکٹری ٹرسٹ محمد یونس ،الحاج باغ حسین راٹھور ضلع صدر نیشنل کانفرنس،  مہمانِ خصوص مولانا ابو طالب اشرفی ، امام آرمی بٹالین سینکلو تحصیل منڈی ،سی ایچ  ایم سینکلو ،مولانا حافظ و قاری محمود احمد شامل تھے ۔اس موقعہ پرشعبان چشتی نے بتایاکہ ہم یہاّں پر ایک مدرسہ بنام جامعہ نظامیہ اور نظامیہ ویلفیئر ٹرسٹ چلاتے ہیں جس کے تحت کئی غرباء،مساکین کی امدادکی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا مدرسہ نظامیہ میں دینی و عصری علوم سے طالب علموں کو آشناکیا جاتا ہے۔مدرسہ ہذا کی کوئی معقول آمدنی نہیں ہے مخیر حضرات کا تعاون درکار ہے آرمی افیسران اور مہمانوں نے یقین دھانی کروائی کہ ڈیفنس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔