گنڈپورہ کے 4شہریوں کی گرفتاری کیخلاف

سرینگر//گنڈ پورہ رام پورہ بانڈی پورہ کے چار شہریوں کی گرفتاری کیخلاف لوگوں نے نادی ہل میں سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ دھرنا دینے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرفتار کئے گئے شہریوں کو فوری طور رہا کیا جائے۔احتجاجی دھرنے میں شامل خواتین نے جلوس کی صورت میں بانڈی پورہ پولیس سٹیشن کے سامنے پہنچکر دھرنا دیااور مطالبہ ہے کہ گزشتہ روز گنڈ پورہ رام پورہ میں گرفتار کئے گئے چار بے گناہ شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ احتجاجی خواتین نے’ کشمیر اعظمی‘کوبتایا کہ پولیس نے بلاوجہ گائوں میںداخل ہوکر بلا پوچھے چار افراد کو اگرفتار کر کے اپنے ساتھ لیااور اب انہیں رہائی کرنے سے ٹال مٹول کیاجارہا ہے۔