گندیال دراس میں ریچھ کا حملہ،12بھیڑوں کو ہلاک کیا

کنگن // گندیال سب ڈویژن دراس میں ریچھ نے 12بھیڑوں کو ہلاک کردیاہے۔ 28 اور 29 مارچ کی درمیانی شب گندیال میں نزدیکی پہاڑی سے ایک ریچھ نے بھیڑوں پر حملہ کیا ۔ رینج آفیسر وائلڈ لایف دراس بشیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گندیال میں ایک بھورے رنگ کا ریچھ نمودار ہوا جس نے تقریباً 12بھیڑوں کو ہلاک کردیا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نزدیکی پہاڑی کی طرف جانے سے احتیاط کرے تاکہ کسی بھی جانی یا مالی کا نقصان نہ ہو۔