گندو میں کانگریس کا احتجاج

ڈوڈہ / / کانگریس اکائی گندو بھلیسہ کا گندو میں سرکار و انتظامیہ کے خلاف ایک احتجاج مظاہرہ کیا جس کی قیادت سابق وزیر محمد شریف نیاز نے کی جس میں بھلیسہ کے پارٹی لیڈارن و مقامی کارکنان نے شرکت کی۔ احتجاج میں انتظامیہ و پچھلی سرکار کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔ شریف نیاز نے کہا کہ گندو بھلیسہ میں عوام اس وقت سخت مشکلات سے دو چار ہے ،ٹھاٹھری کلہوتران سڑک کی خستہ حال ہے جہاں لوگوں کو سفر کرنے میں سخت دقتوں کا سامنا ہے گندو سب ضلع اہسپتال میں ڈاکٹروں کی شدید قلت سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے غریب مریضوں کو جموں یا ڈوڈہ کا رخ کرنا پڑتا ہے جس سے انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے ایم جی نریگا کے تحت جاب کارڑ ہولڈرس کو ان کی اجرت ادا نہیں کئی گئی جس سے ان میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔ سکولوں میں اساتذہ کی قلت سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے جن لوگوں کی ملکتی زمین مختلف مقامات پر سڑکوں کی زد میں آئی تھیں وہ معاوضہ سے محروم ہیں گندو بھلیسہ کی درجنوں سڑکیں خستہ حال ہیں۔ اس کے علاوہ درجنوں گائوں میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور انتظامیہ و سرکا رخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ نیاز نے کہا کہان کے مطالبات اگر جلد حل نہیں کئے تولوگ احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہو جائیں گے۔اس موقعہ پر صدر بھلیسہ کانگریس کمیٹی اوم پرکاش، بلک صدر کمیٹی پانگل محمد یونس ، یوتھ لیڈر ندیم شریف نیاز،فیاض احمد اور دیگر موجود تھے ۔