گندو میں جنگلات بچاو مہم

 گندو// محکمہ جنگلات کی جانب سے گندو رینج میں جنگلات بچائو کے لئے بڑے پیمانہ پر کام کیا جائے رہا ہے اور اس دوارن کئی محکمہ جنگلات کے افسران نے کئی سمگلروں کو بھی حراست میں لیا ہے۔ اپنے ایک لیٹرنمبر894/95/  بھلیسہ پولیس کو بھی روانہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان جنگلات کے سمگلروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ لیٹر میں کہا گیاکہ ہے کہ یہ سمگلر جنگلات میں درختوں کا بڑے پیمانہ پر کٹائو کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔محکمہ جنگلات کی جانب سے شروع کی گئی اس کارروائی میں کافی حد تک جنگلات کا تحفظ ہو گا اور جنگل سمگلروں کی چوری پر نظر رکھنے کے لئے محکمہ جنگلات گندو کے ملاز مین پوری طرح سے متحرک ہو ئے ہیں۔ رینج افسر بھلیسہ سمیر ریشو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گندو بھلیسہ کے جنگلات میں سمگلروں کے خلاف  سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اس دوارن کچھ جنگل سمگلروں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے اور گندو تھانہ کو بھی ایک  لیٹربھی رینج آفس گندو سے روانہ کیا گیا ہے جس میں سمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ،اس سلسلہ میں مقامی لوگوں نے جنگلات کے ملازمین کی اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید کی کہ اس طرح کی کارروائی کی بہت ضرورت تھی جس سے جنگلات کے بچائو میں کافی مدد ملے گی۔