ڈوڈہ //گندوہ پولیس نے محکمہ بجلی کا چوری شدہ 63کے وی ٹرانسفارمر 9 گھنٹے کے اندر برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح محکمہ بجلی کے ایک ملازم نے پولیس چوکی چنگا میں صوتی ڈوگن سے گذشتہ شب 63 کے وی ٹرانسفارمر غائب ہونے کی شکائت درج کی۔ایس ایچ او پی ایس گندوہ وکرم سنگھ کی قیادت میں پولیس پارٹی نے اس اطلاع ملنے کے فوراً بعد تلاش کارروائی شروع کی اور مہندرا کیمپرلوڈ کیرئیر نمبر JK14-2386 میں لدا ہوا توائی چنگا سے چوری شدہ ٹرانسفارمر برآمد کیا جس کا مالک غلام حسین ولد دین محمد ساکنہ تھلورن حال اے تھلورن چوپڑا شاپ ادھم پور چلا رہا تھا۔اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 14/2022 U/S 379 آئی پی سی تھانہ گندوہ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔یہ کاروائی ایس ڈی پی او گندوہ شہزادہ کبیر متو کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ادھر سیول سوسائٹی نے پولیس کی بروقت کارروائی کی ستائش کی ہے۔
گندوہ میں9 گھنٹے کے اندر چوری شدہ بجلی ٹرانسفار برآمد
