ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے سب ڈویژن گندوہ میں ایک لڑکی پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گئی ہے۔ پیر کے روز گندوہ صدر مقام سے تقریباً تیس کلومیٹر دور واقع گاؤں منو میں ماں بیٹی گھاس لانے نزدیکی جنگل میں گئی ہوئی تھیںجس دوران لڑکی کا پائوں پھسل گیا اوروہ ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ اس کی شناخت18سالہ تنظیم بانو دختر نور بخش کے طور پر ہوئی ہے۔ اس دوران مقامی لوگ و پولیس ٹیم موقعہ پر پہنچی اور نعش کو کھائی کو نکال کر تمام لوازمات پورے کرکے آخری رسومات ادا کرنے کے لئے وارثین کے سپرد کی گئی۔ ایس یچ او گندوہ ارون پرکاش نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دونوں ماں بیٹی گھاس لانے گئی تھیں جس دوران لڑکی کا پاؤں پھسل گیا اوروہ گر کر لقمہ اجل بن گئی۔
گندوہ میں18سالہ لڑکی پہاڑی سے گر کرلقمہ اجل
