گندوہ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات | 1 رہائشی مکان خاکستر ،بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔اطلاعات کے ہفتہ کی درمیانی شب عبد المجید ڈار ولد محمد رمضان ڈار کے تین منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جو کچھ ہی لمحوں میں پورے مکان میں پھیل گئی اس دوران مقامی لوگ و پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں اور بچاؤ کاروائی شروع کی تاہم مکان کے بالائی دو چھت مکمل طور پر خاکستر ہوئے جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔ سیول سوسائٹی نے اس واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے متاثرہ کنبہ کو معقول مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔