گنائی پورہ پٹن میں پینے کے صاف پانی کی قلت

بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے گنائی پورہ پٹن میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں پچھلے کئی برسوں سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت جاری ہے جس کے نتیجے میں مقامی آباد ی ندی نالوں کاگندہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو مطلع کیاتھا لیکن اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جلد از جلد پانی اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔