سرینگر// پولیس کو نوگام کی ایک لڑکی کی باز یابی کیلئے عام لوگوں سے مدد طلب کی ہے ۔پولیس کے مطابق18مارچ کو پولیس اسٹیشن نوگام میں عبدالرشید گنائی ساکن زنگی باغ نامی شہری نے اپنی بیٹی کی لاپتہ ہونے کی اطلاع دی جس پر پولیس اسٹیشن نوگام میں گمشدہ رپورٹ درج کی گئی اورلاپتہ لڑکی کی تلاش شروع کی گئی ۔پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ اگر کسی شخص کو لڑکی کے بارے میں کوئی علمیت ہو تووہ پولیس اسٹیشن نوگام کے نمبرات 9596770559,9596770882یا پی سی آر سرینگرکے ٹیلی فون نمبرات 9596222550,9596222551,01942.477568یا دائل 100کریں