سرینگر//گلی کوچوں میں ابھی تک برف کی موجودگی اور نشیبی علاقے زیر آب ہونے سے انتظامیہ خصوصاً ایس ایم سی کے دعوئوں کی قلعی کھل جاتی ہے۔پائین شہر کے ساتھ ساتھ شہر کے کئی دیگر علاقوں میں گلی کوچوں سے ہنوز برف نہیں ہٹائی گئی ہے جبکہ کئی مقامات پر سڑکیں اور کوچے زیر آب ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا عبور و مرور مشکل ہوگیا ہے ۔لوگ انتظامیہ سے مانگ کررہے ہیں کہ زیر آب آئے علاقوں میں نکاسی آب کے پمپ نصب کئے جائیں اور کوچوں میں برف ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ لعل نگر چھانہ پورہ ، نٹی پورہ ، شالہ ٹینگ کے علاوہ پائین شہر کے کئی علاقوںمیں لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ وہاں گلی کوچوں سے برف نہیں ہٹائی گئی جس کی وجہ سے ان علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں نکاسی کیلئے فوری طور پمپ نصب کئے جائیں۔
گلی کوچوں میں برف کی موجودگی اور نشیبی علاقے زیر آب
