کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے مختلف دیہات میں اس جدید دور میں بھی لوگ نالوں و دریائوں کو پیدل عبور کرنے پر مجبور ہیں تاہم حکام کی جانب سے پسماندہ طرز زندگی بسر کرنے والے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔بدھل نیابت کے گلیر گائوں کے نالے پر ابھی تک کوئی رابطہ پل تعمیر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو دریا عبور کرنے میں مشکلات درپیش ہیں ۔مکینوں ن بتایا کہ دریا پر جھولا پل تعمیر کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے کئی مرتبہ رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔مقامی سرپنچ ارشاد میر نے بتایا کہ گلیر علاقہ میں 50سے زائد کنبے آباد ہیں لیکن ان کو مذکورہ علاقہ میں جانے کیلئے ایک نالا پیدل ہی عبور کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ کے طلباء اکثر دریا کو پیدل عبور کر کے سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی سہولیت کیلئے دریا پر ایک رابطہ پل تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں بالخصوص طلباء کو دریا عبور کرنے میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
گلیر نالے پر پل تعمیر کرنے کی مانگ
