گلہوتی اورمیرہ میں عوام ۔پولیس اجلاس منعقد

راجوری//ایس ڈی پی او منجاکوٹ نثار کھوجہ نے گلہوتی اورمیرہ گائوں میں عوام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگ منعقدکی جس میں لوگوں نے اپنے مسائل کی جانکاری افسرموصوف کودی۔اس موقعہ پر لوگوں نے پتراڑہ سے گھمبیر مغلاں سڑک کی مکمل مرمت،گلہوتی گاوں میں بجلی کے کھمبوں کی کمی کو پورا کرنا،خراب پڑے ہینڈ پمپوں کی مرمت کروانے کے ساتھ ساتھ دو نئے پمپوں کی منظوری کی مانگ کی ۔اس دوران لوگوں کے تمام مسائل ایس ڈی پی او منجاکوٹ نثار کھوجہ نے سننے کے بعد یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھے جائیں گے۔ایس ڈی پی او منجاکوٹ نے لوگوں سے کہا کہ منجاکوٹ پولیس لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے اور لوگوں کو بھی چاہیئے کہ وہ پولیس کوہرممکن تعاون دیںتاکہ آپسی بھائی چارہ اورامن وامان کی صورتحال بحال رہے ۔