گلگام کپوارہ کا لاپتہ نوجوان جنگجو صفو ں میں شامل

کپوارہ//گلگام کپوارہ کا لاپتہ نوجوان جو کچھ روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا، نے جنگجو صفو ں میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ اس کے والدین نے اُسے گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے ۔کپوارہ قصبہ سے 3کلو میٹر دور کرالہ پورہ کے گلگام گائوں کے لاپتہ نوجوان امتیاز احمد میر ولدغلام نبی میر کی بندوق سمیت تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس کے بعد گھروالوں کو پتہ چلا کہ امتیازعرف معین السلام نے جنگجوصفوں میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ حزب المجاہدین ے وابستہ ہوگئے ہیں۔ادھروالدین نے امتیازاحمد سے اپیل کی ہے کہ وہ گھرواپس لوٹ آئے۔قابل ذکر ہے کہ امتیازاحمدکے لاپتہ ہونے کے بعد اُس کے والدین نے اُسے ڈھونڈ نکالنے کی ہرممکن کوشش کی تاہم اس کا کوئی پتہ نہیں مل سکا۔اس کے بعدفکرمند والدین نے کپوارہ پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔