گلک بلاورمیں کسانوں کیلئے بیداری پروگرام منعقد

جموں//اے ٹی ایم اے کے تحت پنچایت گلک زون نگروٹہ سب ڈویژن بلاورمیں ایک بیداری پروگرام کااہتمام کیاگیاجس میں دوسیلف ہیلپ گروپوں کی خواتین کسانوں کوزراعت کے شعبے میں جدیدتکنیکوں کے بارے میں جانکاری دی گئی جس کامقصد ان کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ کویقینی بناناتھا۔ اس موقعہ پر محکمہ زراعت نے دوسیلف ہیلپ گروپوں کے 40افرادمیں پولٹری چوزے تقسیم کئے گے۔اس موقعہ پرتحصیلدار رام کوٹ پنکج شرما مہمان خصوصی جبکہ ایس آئی رام کوٹ پون سنگھ مہمان ذی وقارتھے۔ بیداری کیمپ کاانعقادانچارج اے آئی ای او زون نگروٹہ انل کمارنے ڈائریکٹر ایگریکلچرجموں ایچ کے رازدان ،چیف ایگریکلچرافسرکٹھوعہ ارون گپتااورڈی اے او(ایکسٹنشن) سنجیورائے کی ہدایات پر ایس اے ڈی اے اوبلاوربی ایس جسروٹیہ کی نگرانی میں کیاتھا۔اس دوران پروگرام میں راج کمارجے اے ای او،ونے کمارگپتا، سنجیوگپتا ،سدیش کھجوریہ،رمن شرما، راکیش گپتا، یش شرمااورپنکج گپتااے ای ایزبھی موجودتھے۔