گلوان وادی میں چینی افواج کے ہاتھوں ہلاک ہوئے اہلکاروں کو فوج کا خراج عقیدت

سری نگر// فوج نے منگل کے روز ان فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہیں سال گذشتہ اسی دن مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں حقیقی کنٹرول لائن پر چینی افوج نے ٹکراو¿ کے دوران ہلاک کیا تھا۔
دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ” فائر اینڈ فیوری کور نے سال گذشتہ آج ہی کے دن یعنی 15جون کو گلوان وادی میں شہید ہونے والے جوانوں کو پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا“۔
 گذشتہ سال آج ہی کے دن چینی فوج کے حملے میں 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔