گلمرگ گنڈولہ اور جموں روپ ویز چالو

سرینگر//حکومت جموں وکشمیر نے گلمرگ گنڈولہ سیکشن 1 (گلمرگ کونگ ڈوری)کو 27ستمبر 2020  اور جموں روپ وے پروجیکٹ کے سیکشن (2) کو 3 اکتوبر 2020 سے  سیاحوں کے لئے دوبارہ چالو کیا ہے۔دونوں روپ ویز کے لئے کووِڈ۔19 کے بارے میں تمام احتیاطی پروٹوکول پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس میں سماجی دُور ی رکھنا ، مسافروں کی سواری اور ڈی بورڈنگ سے پہلے اور بعد میں کیبن کی صفائی ، ماسک پہننا وغیرہ شامل ہیں۔حکومت جموںو کشمیر نے گلمرگ اور جموں آنے والے سیاحوں کو آگاہ کیاہے کہ انہیںماسک پہنے بغیر روپ ویز پر سوار ہونے کی اِجازت نہیں دی جائے گی اوراگر سیاح کا درجہ حرارت 99° سے زیادہ ہو تو اسے کلمرگ گنڈولہ اور جموں روپ وے کے احاطے میںداخل ہونے کی اِجازت نہیں دی جائے گی۔