سرینگر//گلمرگ میںکرسمس کے سلسلے میں24دسمبر کوایک تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میںمسیحی برادری عقیدت و احترام کے ساتھ خصوصی عبادت کا اہتمام کررہی ہے۔اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیںاور گرجاگر کو سجایا گیا ہے۔بیرون وادی سے کافی تعداد میں سیاح کرسمس منانے کے لئے گلمرگ پہنچ رہے ہیں۔ اس تہوار میں مقامی لوگ بھی کافی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ گلمرگ میں کرسمس کے سلسلے میں کی گئی تیاریوں کے بارے میں محکمہ سیاحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرجاوید الرحمان نے بتایاکہ کرسمس کی تقریب منعقد کرنے کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد کی آمد متوقع ہے ۔یاد رہے کہ کشمیرکے قدیم ترین گرجاگھروں میں گلمرگ کاگرجاگھر بھی شامل ہے۔ اس چرچ کو 1902 میں برطانوی حکومت نے تعمیر کیا تھا۔ یہ گرجاگھر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال بنا ہوا ہے۔ یہاں ہرمذہب کے لوگ آتے ہیںاور اس عبادت گاہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی نگہداشت برسوں سے مسلمان ہی کر تے آ رہے ہیں۔
گلمرگ میں کرسمس تقاریب کیلئے انتظامات مکمل | سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع:محکمہ سیاحت
