گلمرگ میں ممبئی کا سیاح فوت

  ٹنگمرگ /مشتاق الحسن/ گلمرگ میں ممبئی کا سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔ ایک مقامی ہوٹل میں ٹھہرا ممبئی کے ایک کنبے کی خوشی اسوقت ماتم میں تبدیل ہوگئی جب 63سالہ تیجپال امبالہ شاہ ولد امبالہ شاہ ساکن 502شوشکتی وتھال نگر سوسائٹی این ایس روڈ ممبئی ہوٹل کے کمرے میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا ۔گلمرگ پولیس نے اطلاع ملتے ہی لاش اپنی تحویل میں لیکر ٹنگمرگ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے اور دیگر قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد ٓاخری رسومات کی خاطر ورثاء کے حوالے کی ۔