سرینگر //سیاحتی مقام گلمرگ میں تیز آندھی سے گنڈولہ کیبل کار کے ایک کیبن پر بھاری درخت گرا، جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے 4افراد سمیت 7 لوگ مارے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار بعد دوپہر گلمرگ میں تیز آندھی چلی جس کے باعث ایک درخت گنڈولہ کے ایک کیبن پر گرا ،جس کے نتیجے میں سیر و تفریح کےلئے دلی سے آیا ایک کنبہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس دلدوز حادثے میں تین کشمیری بھی مارے گئے جن میں سے ایک گائیڈ کے طور پر مذکورہ کنبے کیساتھ تھا۔مرنے والوں کی شناخت جینت انراسکرشالیمار باغ دلی،اسکی اہلیہ منیشا،اسکی دو معصوم بیٹیاں اناگہ اور جانوی، مختار احمد گنائی ساکن چونٹی پتھری،فاروق احمد چوپان ساکن اباتو بارہمولہ اورجہانگیر احمد کھانڈے ساکن وارپورہ ٹنگمرگ کے بطور ہوئی ہے۔اس دلدوز حادثے کی وجہ سے گنڈولہ کئی گھنٹوں تک رک گیا اوت قریب چار گھنٹے کے بعد اسے دوبارہ قابل کار بنایا گیا تب تک درجنوں سیاح گنڈولہ کے ڈبوں میں درماندہ تھے۔مارے گئے افراد کو نکالنے اور درماندہ سیاحوں کو نیچے لانے کےلئے بچار ٹیمیں پہنچ گئیں اور پولیس نے قابل قدر کارروائی کر کے لاشوں کو باہر نکالا اور انتہایہ شدید مشکلات میں بچاو کارروائیوں کو انجام دیا۔معلوم ہوا ہے کہ شام دیر گئے تک سیاحوں کو گنڈولہ سیکنڈ سے نیچے لانے کے لئے پولیس کارروائی کررہی تھی۔
گلمرگ میں قہر،گنڈولہ پر پیڑ گرنے سے 7لقمہ ¿ اجل
