گلمرگ میں طلباء کیلئے دوہفتوں کا اسکی کورس

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرطلعت احمد نے سوموار کو کالج اور یونیورسٹی طلباء کے ایک گروپ کوگلمرگ میں برف پر اسکینگ کرنے کے اسکی کورس میں شرکت کیلئے روانہ کیا۔دوہفتوں کے اس کورس کااہتمام یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن وسپورٹس نے کیا ہے۔اس کورس میں کالجوں اوریونیورسٹی کے بیس طالب علم شمولیت کررہے ہیں ۔اس موقعہ پروائس چانسلر پروفیسرطلعت احمد نے مہم جو کھیلوں کی افادیت بیان کی۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو یونیورسٹی کے اہتمام سے منعقد کی جانے والی کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیناچاہیے ۔پروفیسرطلعت نے کہا کہ مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ یونیورسٹی اور کالجوں کے طلباء اس دوہفتوں کے کورس میں شرکت کررہے ہیں۔انہوں نے ڈائریکٹوریٹ کواس کورس کااہتمام کرنے پرمبارکباددی۔