گلمرگ میں سیاح حرکت قلب بند ہونے فوت

گلمرگ//سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ کے کونگہ ڈوری میں پونے کارہنے ولاا ہریش وردنا ولد جے کمار عمر 55 سالہ نامی سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سیاح کونگ ڈوری میں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے چہل قدمی کررہا تھا کہ اس دران اسے اچانک سینے میں درد محسوس ہوا ۔اگرچہ اسے فوری طور پرائمری ھیلتھ سنٹر گلمرگ پہنچایا کیا گیا تاہم وہاں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ گلمرگ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش آخری رسومات کی خاطر لواحقین کے حوالے کی۔