گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش | برف سے لطف اندوز ہورہے ہیں

 گلمرگ//عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں برف کانظارہ لینے کیلئے خاصی تعدادمیںامڈ آئے ہیںاورگلمرگ میں رونق لوٹ آئی ہے۔ بیرون جموں کشمیرسے سیاحوں کی خاصی تعداد لطف لے رہے ہیں ۔بھاری رش کے باعث ٹنگمرگ گلمرگ سڑک پر ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔ لاک ڈائون کے بعد پہلی بار گلمرگ میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی سے وہاں کام کرنے والا مزدور طبقہ خوش نظر آرہا ہے ۔ فردوس احمدنامی ایک مقامی مزدور نے سیاحوں کو کثیر تعداد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ جنوری میں سیاحوں کی خاصی تعداد گلمرگ پہنچ جائے گی کیونکہ محکمہ سیاحت نے 2021 کی سرمائی کھیلوں میں کئی شاندار پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے رفتہ رفتہ بکنگ شروع کی گئی ہے ۔ادھر نئے سال کی تقریبات دیکھنے کے لئے لوگوں نے ہوٹل اور سرکاری ہٹس کیلئے پیشگی بکنگ کی ہے۔