سرینگر//اب جبکہ کشمیر میں سیاحتی سیزن کااختتام ہونے والا ہے،جموں کشمیر ہوٹلیرس کلب نے وادی میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مقامی سیاحوں کیلئے رعائت دینے کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق ہوٹلیرس کلب کی ایک میٹنگ چیرمین مشتاق احمدچایاکی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں 12اگست سے یکم ستمبر تک وادی کے لوگوں کو50فیصدچھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیاتاکہ اس مدت کے دوران وادی کے لوگ اپنے کنبوں کے ہمراہ سیرسپاٹے پر جاسکیں۔گلمرگ،پہلگام اورسونہ مرگ کے ہوٹل مالکان نے اس فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان مقامات کے سبھی ہوٹل اس فیصلے کااحترام کرتے ہوئے ہرممکن تعاون دیں گے۔ہوٹلیرس کلب کے چیرمین مشتاق احمدچایا نے وادی کے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ نادر موقعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کنبوں کے ہمراہ ان مقامات کی سیر کریں۔
گلمرگ ،پہلگام اورسونہ مرگ کے ہوٹلوں میں مقامی سیاحوں کیلئے 50فیصد چھوٹ کا اعلان
