کپوارہ//کپوارہ قصبہ سے محض 2کلو میٹر دور گلشن آ باد سلکو ٹ بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ محکمہ دیہی ترقی نے چند سال قبل ایک سڑک تعمیر کی جبکہ ڈمب ہارڈ نالہ پر ایک پل تعمیر کیا لیکن کچھ خود غر ض عنا صر نے اس سڑک پر ناجائز قبضہ کر کے سڑک کو عبور و مرور کے لئے بند کیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ جس اراضی کو سڑک کی تعمیر کیلئے استعمال میں لایا گیاوہ سرکاری اراضی اور کاہچرائی ہے لیکن پھر بھی رو سی سفیدے لگاکر قبضہ جمایا گیا۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ ان سفیدو ں کو کا ٹنے کے احکامات صادر تو کئے گئے لیکن کام شروع نہیں کیا گیا ۔لوگو ںنے مزید بتایا کہ گلشن آ باد سلکو ٹ سے جو نالہ گزرتا ہے اُس کو بھی پوری طرح بند کیا گیا اور نتیجے کے طور بارشوں کا پانی بستی میں جمع رہتا ہے ۔لوگو ں نے فوری طور گلشن آ باد کے لوگو ں کے بنیادی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کو ایک یاداشت پیش کی۔ضلع کمشنر نے متعلقہ تحصیلدار کو فوری طور صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔
گلشن آ باد سلکو ٹ بنیادی سہولیات سے محروم
